شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وانجمن تاجران آٹو مارکیٹ کے چیئرمین میاں امجدعلی نے چودھری سعید سندھو کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیشہ کی طرح انڈیا سمیت دوسرے بیرونی ممالک کی سازشوں کو جس طرح پاکستانی فوج نے مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی لیکن پاکستان کے دشمن اس مرتبہ سوشل میڈیا کے ہتھیار کے ساتھ میدان میں اترے ہیں جس پر وہ جھوٹے پروپیگنڈہ پھیلا کر سادہ لو عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پاکستانی عوام کے دل افواج پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستانی عوام ہمیشہ کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی رہے گی چند لوگ جو افواج پاکستان کے خلاف بیرونی پروپیگنڈے کا حصہ بن رہے ہیں ان کو بھی چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں، افواج پاکستان ہے تو پاکستان ہے ہمیں پاکستان کی سلامتی کے لیے افواج پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے۔