گوجرانوالہ:صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا  جنرل بس سٹینڈ کا دورہ  

Aug 05, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی پنجاب بلال اکبر خان نے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔بس اسٹینڈ میں فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات ،پینے کا صاف پانی انتظار گاہ،صفائی اور سکیورٹی انتظامات چیک کئے۔ڈپٹی کمشنر ،اے ڈی سی جی،اے سی سٹی ،سیکرٹری آر ٹی اے غلام مصطفی انصاری و دیگر متعلقہ افسران انکے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے غلام مصطفی انصاری کوہدایت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی اور عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا چائے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کرائے کم کرکے عوام کو ریلیف دیں گے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے تمام اضلاع کے سیکرٹری آر ٹی ایز کو ابس اڈوں کے دورے کرنے کی ہدایت کردی ۔ سہولیات کے فقدان والے اڈوں کی رپورٹ تیار کی جائے رپورٹ تیار کرکے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کو بذریعہ ای میل بھیجی جائے۔انہوں نے لاری اڈہ کے انتظامات کو سراہا اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کی یقین دہائی کرائی ۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے واسا ایمرجنسی فلڈ ریلیف کیمپ اور ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا اور شہر میں بارش کے بعد نکاسی آب کے نظام ،واسا کے انتظامات کا بھی جائزہ لیاانہوں نے واسا ایمرجنسی ریلیف کیمپس میں شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے اقدامات، رجسٹر میں درج ریکارڈ چیک کیا، صوبائی وزیر نے واسا حکام کو ڈسپوزل اسٹیشنز بارشی پانی کے فوری نکاس کے پوری صلاحیت پر چلانے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں