نوشہرہ ورکاں:عطائی میاں بیوی نے غلط آپریشن کرکے خاتون کوموت کے منہ میں پہنچادیا 

Aug 05, 2024

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)اتائی میاں بیوی نے غلط آپریشن کرخاتون کوموت کے منہ میں پہنچادیا،خاتون زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا،بتایاگیا ہے کہ نواحی گاؤں لنج کے رہائشی محمد منشاء کی بیٹی آنسہ بی بی کو ڈلیوری کیس کے لیے نسرین نامی دائیہ ورغلا کر اتائی میاں بیوی شاہ رخ اور فاطمہ کے کلینک تتلے عالی میں لے گئی جہاں پر میاں بیوی نے لاپرواہی سے آنسہ بی بی کا آپریشن کیا اوراسکے جسم کے اندرونی حصہ کی مختلف نسیں کاٹ دیں آنسہ بی بی کے قریب المرگ ہونے پر میاں بیوی نے خود ہی کرایہ کی گاڑی کاانتظام کرکے آنسہ بی بی کولاہور ہسپتال منتقل کروا دیاجہاں تین بیٹیوں کی ماں آنسہ وینٹیلیٹر پر زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہے آنسہ کے والد محمد شفیع نے پولیس کو کاروائی کے لیے درخواست دے دی خاتون کے ورثاء کا کہنا تھاکہ محکمہ صحت اتائیوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے کلینک کو سیل کرے تاکہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے دھندہ بند ہوسکے۔

مزیدخبریں