شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری سے مرکزی انجمن تاجران کے صدر امجد نذیر بٹ نے ملاقات کی اور ان سے علاقائی، سیاسی و انتظامی صورتحال اورتنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر سید واجد حسین شاہ بخاری، محمد عامر خان، غلام مرتضیٰ قریشی، فاروق انور بٹ و دیگر موجود تھے،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امجد نذیر بٹ نے کہا کہ سیدہ عظمیٰ زاہد بخاری ضلع شیخوپورہ کا فخر ہیں جو بطور وزیر اپنی خداداد صلاحیتیوں سے صوبہ کی عوام کیلئے انتھک کردار ادا کررہی ہیں ان کے خلاف سیاسی مخالفین کا منفی پراپیگنڈہ ان کی بوکھلاہٹ و ذہنی گراوٹ اور اخلاقی دیوالیہ پن کا منہ بولتا ثبوت ہے ایک خاتون کے خلاف جاری الزام تراشی و کردار کشی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات سے صدر انجمن تاجران شیخوپورہ کی ملاقات
Aug 05, 2024