یوم شہداکی مناسبت سے اشرف مارتھ شہیدپولیس لائن میں تقریب 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )یوم شہدا پولیس کی مناسبت سے اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائنز گوجرانولہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ،سٹی پولیس آفیسر محمدا یاز سلیم،ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی و دیگر سینئر افسران کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں اور شہدا کی فیملیز نے بھی شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہدا پرسلامی پیش کی۔آر پی اواورسی پی او نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور اور شہدا کے درجات کی سر بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ طارق قریشی ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ جنہوں نے ہمارے آج کے لئے اپنا کل قربان کر دیا۔پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاآج کا یہ دن دراصل تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم ملک و ملت کے دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔آج کا دن قوم کے ان بہادر سپوتوں کی شجاعت کو سلام پیش کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن