کابل (نوائے وقت رپورٹ) ہرات میں پاشدان ڈیم پروجیکٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس ڈیم کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔اس منصوبے کے حکام کے مطابق مذکورہ ڈیم کی تعمیر کا کام 24 گھنٹے جاری رہتا ہے جو عنقریب مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا جائے گا۔ان کے مطابق اس وقت 800 سے زائد کارکنان اور تکنیکی عملہ اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر ہرات کے رہائشی پاشدان ڈیم کی تعمیر میں پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کی درخواست کرتے ہیں۔
ہرات میں پاشدان ڈیم کی تعمیر تیزی سے جاری، جلدافتتاح ہوگا
Aug 05, 2024