فیروزوالہ( نامہ نگار) آر ٹی سیکرٹری حنا رحمان نے بس و ویگنوں میں سرکاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد اور گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفیکیٹس چیک کیے دوران چیکنگ کل 83 گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی جس کے دوران 18 گاڑیوں کو بند کیا گیا، 11 کے چالان کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 71 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ آر ٹی سیکرٹری نے بس اور ویگنوں میں سفر کرنیوالے مسافروں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔