فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت غربت کے خاتمے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں دیہی علاقوں کو ترجیح دے ،دیہاتوںمیں بسنے والوں خصوصاً کسانوں کا ہاتھ تھام کر اربنائزیشن کو روکا جا سکتا ہے‘ این اے 97میں ہر طرف محرومیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں لیکن ہم مایوس نہیں اور ان شا اللہ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار سکندر حیات بلوچ کے ہمراہ حلقے کے طویل دورے کے دوران مختلف برادریوں کے عمائدین ‘حلقے کے لوگوں اورکسانوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔