پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم مغل نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا 

Aug 05, 2024

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم مغل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔وہ تقریباً چودہ سال سے اس عہدہ پربراجمان تھے۔انہوںنے اپنے استعفے سے متعلق   گفتگو کرنے سے انکار کیا اور کہا میں نے صرف میڈیا کوآرڈینیٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے پارٹی سے نہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کے افکار و فلسفے کا پیروکار ہوں  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرقیادت آخری دم تک جدوجہد جاری رکھوں گا۔

مزیدخبریں