لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ اسلام کے ہیرو تھے،شہادت عظیم سانحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے وفاداری اورجرأت کی تاریخ رقم کردی۔ننھے بچوں،جوانوں ،بزرگوں اور ماؤں بہنوں‘بیٹیوںکی قربانیوں نے قرون اولیٰ کی یادتازہ کردی۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔میاں محمدجمیل نے کہا کہ عالم اسلام کو متحدہوکرمظلوم فلسطینیوں اورکشمیریوں کے حق میں آوازاٹھانی چاہیے۔ کشمیری آزادی کیلئے پون صدی سے قربانیاں دے رہے ۔انکی تیسری نسل بھی سنگینوں کے سائے تلے پروان چڑھی ہے ۔ضرورت ہے کہ سفارت کاری کومؤثربنائے اورفلسطینی وکشمیری مظلوموں کی توانا آوازبنے تاکہ قبلہ اوّل اورکشمیریوں کی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیرہو۔
اسماعیل ہانیہ اسلام کے ہیرو،شہادت عظیم سانحہ:میاں جمیل
Aug 05, 2024