لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام جنرل ضیا کی آمریت اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے والے جیالوں عثمان غنی اور ادریس طوطی کے یوم شہادت پرکل6 اگست بروز منگل شام 5 بجے پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سیمینار ہوگا۔جس میں پارٹی قائدین اور کارکن شرکت کریں گے۔