اسماعیل ہانیہ کی شہادت امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے:مولانا عبدالستار نیازی

لاہور ( اخصوصی نامہ نگار )مولانا عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان کے سینئر رہنما علامہ شبیر قادری نے کہاہے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ شہید کے خون سے انقلاب آئے گا، فلسطین کا بچہ بچہ اسماعیل ہنیہ بنے گا اور فلسطین آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہا 57 اسلامی ممالک کے مسلمانوں کے دل فلسطینیوں کیلئے دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا مسلم ممالک کے حکمران کم از کم او ائی سی کا اجلاس بلا کر اسرائیل کوٹھوس اور واضح پیغام دیں تاکہ وہ مزید جارحیت سے باز رہے۔

ای پیپر دی نیشن