پی ایچ اے لاہور کا فاریسٹ کور 7 فیصد تک بڑھائیں گے:طاہر وٹو

Aug 05, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی امسال اڑھائی کروڑ درختوں کی شجرکاری کے ذریعے لاہور شہر کے فاریسٹ کور کو 7 فیصد تک بڑھائے گا۔ پی ایچ اے نے مختلف ماہرین اور اداروں کے اشتراک سے لاہور میں ایسے خالی مقامات کا انتخاب کیا ہے جہاں وسیع پیمانے پر شجرکاری کی جائیگی۔ آج یہاں جاری ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے بتایا کہ مون سون سیزن میں پی ایچ اے جلوموڑ، چائنہ سکیم اور رنگ روڈ کے علاقوں میں پانچ لاکھ پودے لگا رہا ہے۔

مزیدخبریں