لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر فرض شناس افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہیکہ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔عوام کی جان مال عزت کی حفاظت کیلئے سماج دشمن عناصر سے سینہ سپر ہوکر جام شہادت پانے والے پولیس افسر و جوان ملک و قوم کے ہیروز ہیں۔فرض شناس افسران اور لازوال قربانیوں کی داستان رقم کرنے والے پولیس کے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، پولیس اہلکاروں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا مستقبل محفوظ اور روشن بنایا۔
قربانیاں لازوال‘ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومرہیں: ڈاکٹر مزمل ہاشمی
Aug 05, 2024