ستھرا پنجاب پروگرام ‘ڈسکہ کو ہیوی مشینری فراہم کردی گئی:ذیشان رفیق 

لاہور (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اہم صنعتی شہر ڈسکہ کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے جدید مشینری فراہم کر دی گئی ہے۔ یہ میونسپل مشینری وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے بلدیہ ڈسکہ کے حوالے کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ گاربیج ٹرک اور وہیل ایکساکویٹر ملنے سے ڈسکہ میں صفائی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں صفائی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا فوکس ہے۔ خوشی کی بات ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا دائرہ کار روز بروز وسیع ہو رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب حکومت شہروں اور دیہات میں صفائی کا یکساں نظام لے کر آ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق کوئی علاقہ اب نظرانداز نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن