لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان روڈ کے زیراہتمام ختم نبوت کنونشن شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن کی صدارت میں جامعہ عبداللہ بن مسعود میں ہوا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا محمد اشرف گجر،مولانا عبدالعزیز، حافظ نصیراحمد احرار،مولانا عبدالنعیم،مولانا نظام الدین اشرفی سمیت کئی علماء نے شرکت کی۔علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیاد ستون ہے اسے کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا 1973 کے آئین میں ختم نبوت اور قادیانیت سے متعلق طے شدہ متفقہ ترامیم کو چھیڑ نا ملک میں انتشار کو ہوا دینے کا باعث ثابت ہوگا۔مبارک ثا نی کیس پر علماء کے تحفظات کو سناجائے اور انکو دور کیا جائے۔ 7ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس گولڈن جوبلی منعقد کی جائیگی‘نامور علماء ومذہبی شخصیات خطاب کریں گی ۔کنونشن میں حماس کے سابق سربراہ کی شہادت پر گہرے دکھ کااظہار کیا گیا اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔