سڈنی(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سڈنی (آسٹریلیا) میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نئے اسلامک سنٹر کا افتتاح کیا۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، میاں محمد واثق، ظفر خان نے موجود تھے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر غزالہ قادری آسٹریلیا اور سڈنی کی خواتین رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ اسلام اجتماعی امن، ترقی اور خوشحالی کی تعلیمات دیتا ہے اوراقلیتوں کے حقوق کا بھی محافظ ہے ۔ انہوں نے اسلامک سنٹر کی تعمیر اور تزئین وآرائش میں حصہ لینے والے آسٹریلیا اور سڈنی کے تنظیمی عہدیداروں کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ اسلامک سنٹر اسلام کے امن، محبت، بین المذاہب رواداری کے پیغام کو عام کرے۔