النور فاؤنڈیشن کے زیراہتمام  میڈیکل کیمپ میں5 سومریضوں کا مفت علاج

لاہور(نیوز رپورٹر) چیف اکانومسٹ یو اے ای ڈاکٹر جاوید چودھری کے زیر اہتمام  النور فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمود شفقت میموریل فری ڈسپنسری لاہور میں لگائے گئے فری سپیشلسٹ کیمپ کے دوران تقریباً پانچ سو مریضوں کا طبی معائنہ کیاگیا۔ سابق آئی جی پولیس پنجاب غلام حیدر مارتھ  نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ پروفیسر معین یقین‘ پرو وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی   پروفیسر ہارون حامد‘ ڈ ین پیڈراٹک کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فاطمہ محبوب‘ سابق سربراہ میڈیسن ڈیپارٹمنٹ شریف میڈیکل کالج پروفیسر اصغر نقی‘ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر الطاف قادر خان‘ پروفیسر فاریہ الطاف قادر‘ پروفیسر خواجہ خورشید ہیڈ ریڈیالوجی کی طرف سے مفت کنسلٹیشن سروسز دی گئیں۔ڈاکٹر محمود شفقت میموریل ڈسپنسری نے مستحق مریضوں کو ادویات اور عینکیں مفت مہیا کیں۔ غلام حیدر مارتھ نے اس موقع پر  کہا کہ دکھی انسانیت کے کام آنا بہت بڑی عبادت ہے۔

ای پیپر دی نیشن