بھارت کو جنت نظر وادی کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا ہوگی، مقررین 

Aug 05, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر)بھارت کو کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا ہوگی، یوم استحصال منانے کا مقصد بھارت کے کشمیریوں پر مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے ،جنوبی ایشیا میں امن آزادی کشمیر  سے وابستہ ہے ‘ہم ایٹمی طاقت ہیں، پاکستانی اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دیں، کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور آفس کے زیر اہتمام گزشتہ روز یوم استحصال کشمیر سے متعلق پینل ڈسکشن میں کیا۔ نامور صحافی مجیب الرحمن شامی ، سلمان غنی ، نجم ولی ، ڈاکٹر منیبہ افتخار ،ڈی جی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ شفقت محمود و دیگر نے شرکت کی اوراظہار خیال کیا۔مقررین نے کہا بھارت کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیر کو آزادی دینا ہوگی۔ 5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام 27 اکتوبر کا ہی تسلسل ہے، عالمی برادری  مسلمانوں کی نسل کشی رکوائے۔ آج ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے ، بطور قوم ہمیں اپنے حقوق کو پورا کرنا چاہیے۔ قبل ازیں کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے پریس انفارمیشن واک کا بھی اہتمام کیا گیا ،جس میں تمام مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے۔

مزیدخبریں