کسی ڈاکٹر کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی نہیں لگائی گئی:خواجہ عمران نذیر 

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اپنے ایک اہم اور وضاحتی بیان میں کہا کہ محکمہ صحت نے کسی بھی ڈاکٹر کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد نہیں کی۔ محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو مریضوں کی آسانی کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں بھی شام کے اوقات میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی شام کے اوقات میں پرائیویٹ پریکٹس سے آنے والے مریضوں کو بہترین سہولت ملے گی۔ محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ پریکٹس کا فیصلہ نظام صحت کی بہتری کیلئے کیا ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شام کے اوقات میں ڈاکٹرز کی پرائیویٹ پریکٹس کامیابی سے جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن