واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو سنا دیں، جو بائیڈن نے کہا کہ مجھ سے جھوٹ نہ بولو، صدر کی بے قدری نہ کریں۔ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیا۔ امریکی صدر نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔ جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں علم نہیں کہ ایران جوابی حملے سے دستبردار ہو جائے گا۔ ایران کے جوابی حملے سے دستبردار ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق بیروت اور تہران میں قتل کی وارداتوں نے جوبائیڈن کو جھنجھلا دیا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس اور حزب اللّٰہ رہنماؤں کو اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ امریکا کے فوری بعد نشانہ بنایا گیا۔