جدہ (این این آئی)حماس کے سربراہ کی شہادت کے بعد اب او آئی سی کے وزراء خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 7اگست کو بلا لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر جہاں مسلم امہ سوگوار ہے، وہیں اب 7 اگست کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کی ایگزیکیٹو کمیٹی ہنگامی اجلاس ایران اور فلسطین کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔واضح رہے حماس کے سربراہ ایرانی دارالحکومت تہران میں نومنتخط ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں موجود ہے، جبکہ 31 جولائی کو انہیں تہران میں رہائشگاہ پر اسرائیل خفیہ حملے میں شہید کیا گیا تھا۔
حماس کے سربراہ کی شہادت او آئی سی وزراء خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس پرسوں طلب
Aug 05, 2024