سری نگر (نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیر اور ریاست منی پور بھارتی فوج کے دو اہلکاروں نے ذہنی دبائو اور پست ہمتی کے باعث اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں پیش آیا جہاں بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار رام کمار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار لی۔ اہلکار کو ہسپتال لے جایا لیکن خون زیادہ بہہ جانے کے باعث راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ خودکشی کا وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ اسی طرح بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں بھی ایک فوجی نے سرکاری رائفل سے ہی خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اہلکار کی شناخت پراسنا کمار کے نام سے ہوئی اور بھارتی فوج اپنے اہلکار کی ہلاکت کے اس واقعے کے محرک کا بھی سراغ نہ لگا پائی۔