کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی کی صدارت میں فل کورٹ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہائیکورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی، تمام ججز نے چیف جسٹس کو جوڈیشل افسروں کے اے سی آر ایس لکھنے اور ان پر دستخط کرنے کا اختیار دے دیا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ تمام ججز وقت کی پابندی کریں، سماعت کیلئے زیادہ وقت دیں، جج کم ہیں مقدمات کا بیک لاک کم کرنا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ماتحت عدالتوں کی کارکردگی دیکھنے اور نگرانی کے لئے نئی یونٹ پالیسی کی تشکیل آخری مراحل میں ہے۔ چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کو دوران اجلاس تمام ججز نے یقین دلایا کہ وہ میرٹ پر مقدمات کی سماعت اور فیصلوں کے لئے مزید وقت دیں گے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو جوڈیشل افسروں کی اے سی آر ایس لکھنے کا اختیار مل گیا
Aug 05, 2024