شیخوپورہ+ فیروزوالا (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) ایریا مینجر شاہدرہ کی ٹیم نے گیس چوروں اور ٹیمپرنگ کی مد میں 140ڈومیسٹک و کمرشل صارفین کے گیس میٹر کاٹ لیے جبکہ ایک فیک میٹر،ایک بائی پاس اور 4 ڈائریکٹ استعمال پکڑ کر گیس چوروں کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات بھی درج کر وا دیئے۔ گیس چوروں کو ایک کروڑ سے زائد جرمانے کے بل بھی دیئے گئے ہیں۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے۔