لیسکو نے مزید 455بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے

لاہور( این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 455 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق مہم کے دوران142  ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔بجلی چو روں کو جرمانے کے طور پر 4 لاکھ 10 ہزار 633 یونٹس چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت 1 کروڑ 43 لاکھ 15 ہزار 328 روپے بنتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...