لاہور( این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 455 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق مہم کے دوران142 ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔بجلی چو روں کو جرمانے کے طور پر 4 لاکھ 10 ہزار 633 یونٹس چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت 1 کروڑ 43 لاکھ 15 ہزار 328 روپے بنتی ہے۔
لیسکو نے مزید 455بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے
Aug 05, 2024