فلسطین و کشمیر کا مسئلہ گھمبیر ہوتا جا رہا ہے: مشعال ملک

Aug 05, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ دن بدن گھمبیر ہوتا جا رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی ہندوؤں کو کشمیر میں ڈومیسائل دیئے جا رہے ہیں، کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے۔ پہلے دس لاکھ بھارتی فوج اور اب 50 لاکھ ہندوؤں کو بسایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

مزیدخبریں