ہانیہ کی شہادت سے فلسطینیوں کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہوگی:اختر اقبال ڈار

Aug 05, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی‘نمائندہ وقت رپورٹ)  تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے فلسطینیوں کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہوگی بلکہ اس تحریک میں مزید شدت آئے گی اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اقوام متحدہ یورپی یونین اور عرب ممالک کی خاموشی امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے فوری طور پر اسلامی ممالک اس واقعہ کو بین الاقوامی فورم پر اٹھائے اور اسماعیل ہانیہ  پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے پیش پردہ محرکات سامنے لائیں جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسماعیل ہانیہ شہید کی روح کے ایصال و ثواب کیلئے اپنے دفتر میں قرآن خوانی و دعائیہ تقریب منعقد کی جس میں ضو اختر ڈار ،شہبا زگجر ،ریاض علوی ،اسامہ خان ،مرزا اویس ایڈووکیٹ ،میاں بلال اور دیگر بھی موجود تھے اختر اقبال ڈار نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے قاتلانہ حملے کی مذمت کی بجائے اسرائیل کی حمایت کا بیان دہشت گردی کی مکمل سپورٹ ہے امریکہ ،اسرائیل اور بھارت دنیا میں امن کو برباد کرنے اور اپنی مرضی سے دیگر ممالک پر فیصلے مسلط کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔

مزیدخبریں