’’پکوڑے نہیں ملے‘‘ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے فریادی گھنٹہ بجا دیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف کراچی میں گورنر ہائوس کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے کے دوران دلچسپ صورتحال دیکھنے کو ملی۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے گورنر ہاؤس میں لگا فریادی کا گھنٹہ بجا کر شکایت لگا دی کہ گورنر صاحب نے بارش میں پکوڑے کھلانے کا وعدہ کیا تھا‘ اب تک پکوڑے نہیں آئے۔ دھرنے کے شرکاء کو پکوڑے تو نہیں ملے لیکن آج صبح گورنر کی جانب سے دھرنا مظاہرین کو چائے پراٹھے کا ناشتہ کرایا گیا۔ دوسری جانب مظاہرین کی فرمائش پر انہیں پیش کی گئی منرل واٹر کے غیر ملکی برانڈ کی بوتلیں واپس لے لی گئیں اور پاکستانی برانڈ کا منرل واٹر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن