بوچھال کلاں (نامہ نگار) علاقہ و نہار کے موضع بھسین میں پولیو کا کیس سامنے آنے پر محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کے حکم پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی گئی اور محکمہ صحت کی ٹیم علاقہ و نہار کے موضع بھسین پہنچ گئی۔ ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہباز اور دیگر حکام کی موجودگی میں شواہد اکٹھے کئے، ٹیم سوا چھ سالہ بچے سیف اللہ کے گھر پہنچی اور محکمہ صحت کی جانب سے پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے پولیومکائو مہم کے سابقہ ریکارڈ کا معائنہ بھی کیا، موضع بھسین کے سوا چھ سالہ بچے سیف اللہ میں 16جولائی کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں جس کیNIH نے بھی تصدیق کی۔ متاثرہ بچے کو سی ایم ایچ راولپنڈی داخل کر لیا گیا جہاں اس کے ٹیسٹ جاری ہیں۔
چکوال: پولیو کیس سامنے آنے پر کھلبلی‘ اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل
Aug 05, 2024