شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی بڑھتی عوامی مقبولیت اور پنجاب میں حکومتی اقدامات کے باعث مسائل کے حل کی رفتار دیکھ کر اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کاشکار ہیں جو صوبائی ترقی و عوامی خوشحالی کے عمل کو روکنا چاہتی ہیں جو عوام کی خیر خواہی نہیں بلکہ ترقی دشمنی پر مبنی سوچ ہے جسے ترک کرنے کی ضرورت ہے۔ ماضی کے مسائل سے چھٹکارا دلانے سمیت آئندہ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جس طرح مربوط اقدامات اٹھائے ہیں اور پختہ عزم کے ساتھ عوامی ریلیف کی خاطر سرگرم عمل ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے۔ مریم نواز اپنے والد میاںمحمد نواز شریف کے تعمیر و ترقی کے ویژن کو عملی جامہ پہنا رہی ہیں اور اس جدوجہد میں پارٹی رہنما و کارکنان ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔