اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کی تیاریوں پر 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق 10 رکنی کمیٹی میں وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، کوآرڈینیٹر رانا مشہود، جوائنٹ سیکرٹری میڈیا عبدالکبر اور ڈپٹی سیکرٹری پریس ملیحہ شاہد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اطلاعات اور وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز شریف بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 رکنی کمیٹی 3 روز کے اندر 14 اگست کے پروگرام، وزیر اعظم کی تقریر اور پیغام پر کام کر کے اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔
حکومت کا جشن آزادی بھرپور طریقہ سے منانے کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل
Aug 05, 2024