اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق سیکرٹری الیکشن کمشن کنور دلشاد نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر عملدرآمد ہونا لازمی ہے۔ وفاقی وزراء کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وفاقی وزراء سپریم کورٹ کے فیصلے پر رائے دے کر آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کو اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہئے۔ آئین و قانون کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ الیکشن کمشن سپریم کورٹ میں چلا گیا ہے تو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں، یہ ایک پیچیدہ مسئلہ بن گیا ہے۔ سینٹ میں خیبر پی کے کی 11 نشستیں خالی ہیں وہاں کا سینٹ نامکمل ہے۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی نشستیں ملنے پر اہم تبدیلی آ رہی ہے، ان سارے معاملات پر سپریم کورٹ کو ازسرنو دوبارہ فیصلہ کرنا پڑے گا۔
وفاقی وزراء کا سپریم کورٹ فیصلے پر رائے دینا آئین کی خلاف ورزی: کنور دلشاد
Aug 05, 2024