راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک راولپنڈی کے زیراہتمام پریس کلب راولپنڈی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔پاکستان سنی تحریک کے رہنماں علامہ عمران نظامی،علامہ مظہر اقبال رضوی،علامہ محمد نسیم صدیقی،علامہ خرم شہزاد جلالی،علامہ گلفراز نقشبندی،علامہ ارسلان شبیر جلالی ،آصف محمود عطاری،علامہ شہزاد احمد قادری، علامہ عادل شہزاد رضوی،علامہ اسرار چشتی،قاری رضوان رضوی،قاضی اسرار احمد قریشی کا کہنا تھا کہ متنازعہ فیصلے نے پوری قوم کو رنجیدہ کر دیا۔پاکستان سنی تحریک اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔اسلامیان پاکستان کی آرا کو یکساں مسترد کرنا نامناسب ہے۔قرآن کریم کی تفسیر کی توہین کرنا توہین قرآن ہے۔علما ء کرام کو موجودہ حکمرانوں کے ساتھ بات چیت کر کے کوئی ایسا لائحہ عمل بنانا چاہیے کہ فتنہ قادیانیت کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے۔علمائے مشائخ اور اکابرین اہلسنت جو بھی لائحہ عمل بنائیں گے پاکستان سنی تحریک اس پر لبیک کہے گی۔
فتنہ قادیانیت کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہو جانا چاہئے، مظاہرین
Aug 05, 2024