قیمتوں کے تعین، چھوٹے دکانداروں پر جرمانے،دکانیں سیل کرنا باعث تشویش

Aug 05, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے قیمتوں کے تعین، چھوٹے دکانداروں پر جرمانے اور دکانیں سیل کرنے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کیا۔ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پہلے مرحلے میں وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی خواجہ شہزاد اپنے ممبران کے ہمراہ تاجروں کے ساتھ مشاورت کریں گے۔جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب دیا جائے گا،دوسرے مرحلے میں ممبران قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کی جائیں گی تاکہ اصل حقائق سے انھیں آگاہ کیا جاسکے۔ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران کی ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی ، جس میں سلیم پرویز بٹ سرپرست اعلی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب، ظہور بھٹی صدر فلور مل ڈیلر ایسوسی ایشن، وقار ملک صدر ملک ایسوسی ایشن، ظہیر عباس عباسی صدر پولٹری ریٹیلر ایسوسی ایشن، محمد فاروق چوہدری صدر ریسٹورنٹس کیٹرر سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن، ممتاز احمد چیئرمین ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن، حذیفہ عنصر سینئر نائب صدر بیکرز ایسوسی ایشن، نعیم قریشی صدر جمعیت القریش، خورشید قریشی جنرل سیکرٹری نان بائی ایسوسی ایشن نے خصوصی شرکت کی۔

مزیدخبریں