راولپنڈی( نوائے وقت رپو ر ٹ) راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں انکم ٹیکس ریٹرن فارم پر سیمینار کا انعقاد کیاجس میں شرکا نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس معلوماتی سیمینار میں ایف سی اے حبیب فخر الدین،شریف الدین خلجی،آصف فرید ودیگر مقررین نے شرکا کو انکم ٹیکس ریٹرن فارم کی باریکیوں پر اپنی قیمتی معلومات شیئر کیں اور ٹیکس ریٹرن کے معلوماتی سیشن میں اپنے تجربات سے آگاہی فراہم کی تقریب کے مہمان خصوصی صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملک جواد خالدایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مرزا شبیر تھے اس موقع پر صدر راولپنڈی،اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن فراز فضل شیخ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2024 پر سیمینار ایک شاندار اور کامیاب تقریب تھی جس میں شرکا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قیمتی معلومات سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔فراز فضل شیخ نے مزید کہا کہ ایوان نے ایک خصوصی قرارداد منظور کی ہے جس کے تحت ہائی کورٹ کی فیس کو 100 روپے سے بڑھا کر 50,000 روپے کرنا غیر مناسب فیصلہ ہے ایوان کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کی ضرورت ہے تقریب کے آخر میں صدر ٹیکس بار ایسوسی ایشن فراز فضل شیخ نے میں شرکا کو سرٹیفکیٹ اور مقررین کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار کے زیر اہتمام انکم ٹیکس ریٹرن فارم پر سیمینار
Aug 05, 2024