صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی سیکرٹری اطلاعات تحریک ختم نبوت نامزد 

Aug 05, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)تحریک ختم نبوت رجسٹرڈ پاکستان(غیر سیاسی)کے مرکزی صدر سید محمد انور الزمان شاہ کاظمی المشہدی نے تحریک ختم نبوت کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ دانش بشیر حیدری اور تحریک ختم نبوت کے چیئرمین  محمد شفیق اللہ البدری سے مشاورت کر کے جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی ناظم اطلاعات و نشریات صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کو تحریک ختم نبوت رجسڑڈ پاکستان (غیر سیاسی)کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات نامزد کر کے انکو عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اور مرکزی قائدین نے انکو تحریک ختم نبوت پاکستان کے لیے اپنی خدمات دینے پر خصوصی مبارکباد دی ہے۔

مزیدخبریں