راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یوم شہدا پولیس کے موقع پہ چیئرمین امن کمیٹی معروف مذہب اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے فرض منصبی کے دوران دہشتگردی کا نشانہ بننے والے پنجاب پولیس شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس شہدا کو پوری قوم سلوٹ پیش کرتی ہے یہ وہ عظیم ثبوت ہیں۔ جنہیں مائیں شہادت کی دعا دیتی ہیں۔ صرف پولیس ڈے منانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ پولیس شہدا کے بچوں کو تمام سہولتیں فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے سردی ہو گرمی ہو حالات کیسے بھی ہوں پولیس کرائم خاتمے کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتی ہے پنجاب پولیس جرائم پیشہ لوگوں کے لیے خوف کی علامت ہے ۔