امام حسین کے راستے پر چل کر ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں،حاجی ظفر اقبال

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)امام حسین جوانان جنت کے سردا راور خاتم النبیین رحمت اللعالمینؐ کے نواسے اور شیر خدا حیدر کرار حضرت علی و خاتون جنت  فاطمہ کے فرزند ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے یہاں مرکزی جامع مسجد جان کالونی میں منعقدہ شہدا کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ امام حسین نے کربلا میں اپنے  خاندان اور رفقا ء کے پاک خون سے اپنے  نانا حضرت محمدؐکے سچے دین کومحفوظ کیا اور تاقیامت کے لیے دنیا بھر کے مسلمانوں کو حق و باطل کی پہچان کروا دی ہے۔آج ضرورت ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان حق و باطل کو پہچانیں اور فلسفے کو سمجھنے کی کوشش کریں جس کے لیے امام حسین نے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی گردنیں کٹوا دیں ۔ امام حسین  کے حق سچ کے راستے پر چل کر ہی ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں کیونکہ حسین رب کا ہے حسین سب کا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن