راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)علامہ سید ریاض حسین شاہ کی قرآن کی تفسیر تبصرہ جلد ہشتم ، نہم کی تقریب رونمائی آج بعد از نماز مغرب بمقام ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سر سید راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ادارہ تعلیمات اسلامیہ حافظ محمد قاسم شیخ کے مطابق تقریب کی صدارت دیوان احمد مسعود چشتی دربار عالیہ بابا فرید پاک پتن شریف کریں گے ۔جبکہ مہمانان گرامی میں الحاج پیر شمیم صابر صابری دربار عالیہ آستانہ کلس شریف ، پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ بھنگالی شریف، پیر سید ناصر سلطان شاہ مشہدی آستانہ عالیہ دارالفضل شریف، پیر سید شاہ محمد کمال کاظمی آستانہ عالیہ طوری شریف, پیر سید حیدر علی شاہ بخاری ، صاحبزادہ پیر سید عامر حسین گیلانی قادری و شامل ہونگے۔ علامہ مفتی چمن خان نجم القادری، علامہ ڈاکٹر پروفیسر محمد اصف ہزاروی، پروفیسر عرفان جمیل کے خطابات کے علاوہ خصوصی خطاب مفسر قران علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ کا ہوگا۔ تلاوت قرآن مجید ملک کے مایہ ناز قاری پروفیسر محمد مشتاق انور اور الحاج غلام زین العابدین سعیدی ، ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی نعت رسول مقبول پیش کریں گے۔ تقریب میں ملک بھر سے مشائخ عظام ، علما کرام ، ثناہ خوان رسول کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔