پولیس شہدا ہمارا اثاثہ ، لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، آر پی او

Aug 05, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یوم شہدا پولیس کے موقع پر یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، آر پی اوبابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی انوسٹی گیشنززنیرہ اظفر، ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت سینئر افسران نے شرکت کی،سلامی کی تقریب میں شہدا کی فیملیز نے بھی شرکت کی،سینئرافسران اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے، یادگار شہدا پر شہدا پولیس کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی،  آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہدا پولیس ہمارے محسن ہیں، قوم انکی مقروض ہے، پنجاب پولیس کے1638 دلیر افسران نے ارض پاک پر جان قربان کی، شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے پنجاب پولیس کا سرفخر سے بلند ہے، شہدا پولیس کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہدا ہمارا اثاثہ ہیں جن کی قربانیاں لازوال ہیں،راولپنڈی پولیس کے 118 افسران و جوانوں نے ملک و قوم پر جان قربان کی،سربلندی کی یہ دستار ہمارے پاس شہدا کی امانت ہے تقریب کے اختتام پر آر پی اوبابر سرفراز الپا، سی پی او سیدخالد ہمدانی سمیت دیگر افسران نے الطاف حسین شہید میس پر شہدا کی فیملیز کے ہمراہ کھانا کھایا،  پر شہدا پولیس کے ایصال ثواب کے لیے جامع مسجد میں قرآن خوانی اوردرجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

مزیدخبریں