جشن آزادی ،اوپن یونیورسٹی کے تمام دفاتر کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا

اسلام آباد(خبرنگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایات پر جشن آزادی کے حوالے سے یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک بھر میں قائم علاقائی دفاتر کو قومی پرچموں سے سجادیا گیا ہے۔وائس چانسلر کی ہدایات کے مطابق یونیورسٹی کے مین کیمپس سمیت علاقائی دفاتر میں بھی مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ نئی نسل میں حب الوطی کا جذبہ بیدار کیا جاسکے اور انہیں بہتر انداز میں آزادی کا مفہوم سمجھا سکیں۔ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں مٹی سے محبت کا جذبہ بیدارکرنے کے لئے ملی نغموں اور تقاریر کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گیسیمینارز،ٹیبلواور ثقافتی پروگراموں کے ذریعہ تحریک پاکستان اور وطن کی حفاظت کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مسلح افواج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ نو جوان ملک کا مستقبل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن