ایل ایم کے ٹی کا اگنائٹ کے اشتراک ، نیشنل انکیوبیشن سینٹرزکو جا ری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)ایل ایم کے ٹی نے اگنائٹ کے اشتراک سے نیشنل انکیوبیشن سینٹرزکو پشاور اور کراچی میںجا ری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ اس کے بعد ایل ایم کے ٹی سے چلنے والے این آئی سی ایس کی تعداد تین ہو جا ئے گی ۔ کمپنی پاکستانی کاروباریوں کو بااختیار بنانے اور ملک کے متحرک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے اپنے مشن کو آگے بڑھائے گی۔اس موقع پر سی ای او ایل ایم کے ٹی عاطف رئیس خان نے کہا کہ ہم نیشنل انکیوبیشن سینٹرکراچی اورنیشنل انکیوبیشن سینٹر پشاور کے آپریشنز کے لیے اگنائٹ کے ساتھ اپنے تعاون کی تجدید کیلئے پرجوش ہیں۔دونوں مراکز کے ساتھ ساتھ نیشنل انکیوبیشن سینٹرحیدرآباد میںایل ایم کے ٹی کا ٹریک ریکارڈ پاکستانی کاروباریوں کو بااختیار بنانے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ہم کلیدی شعبوں میں جدت کو فروغ دینے، اپنے شراکت داروں کے ذریعے عالمی سطح کی مدد فراہم کر ینگے۔ کمپنی دونوں نیشنل انکیوبیشن سینٹرزکو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے اپنے تجربے سے فائدہ اٹھائے گی۔قابل اعتماد شراکت داروں کے ساتھ مزید پانچ سالوں تک اپنی شراکت کو جاری رکھنا خوش آئند ہو گا ۔ گذشتہ چھ سالوں کے دوران، پاکستان بھر میں ایل ایم کے ٹی کے انکیوبیشن نیٹ ورک نے شاندار نتائج حاصل کئے ہیں۔ اس موقع پر سی ای او اگنائٹ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کسی ملک کی خوشحالی اس کی ٹیکنالوجی کی صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن