متنازعہ فیصلہ آئینی وشرعی تقاضے پورے نہیں کرتا ، مسترد کرتے ہیں ، نوید الحسن مشہدی

Aug 05, 2024

اسلام آباد(خبر نگار) حالیہ متنازعہ فیصلے کے حوالے سے جامعہ رضویہ ضیا العلوم راولپنڈی میں منعقدہ تنظیمات اہلسنت کے مشترکہ اجلاس میں جماعت جلالیہ پاکستان کے سربراہ شیخ الحدیث پیر سید مفتی محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی نے خصوصی شرکت کی ۔بعد ازیں جامعہ اسلام آباد کے سربراہ ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت جلالیہ پاکستان ودیگر عہدیداران سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ متنازعہ فیصلہ آئینی وشرعی تقاضے پورے نہیں کرتا ۔ ہم اس فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔اس فیصلے سے پاکستانی معاشرے پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ قادیانیوں کوتبلیغ کی اجازت دینا امت مسلمہ میں ارتداد کا دروازہ کھولنے کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں