اسلام آباد پولیس کے 62شہداکو خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے تقریب

Aug 05, 2024

 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آبا د پولیس کے 62شہداکو خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے پولیس کمیونٹی سنٹر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،مہمان خصوصی نے یادگار شہداپر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی،اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ،تقریب میں ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا ،ڈی آئی جی سکیورٹی محمد جواد طارق ،ایس ایس پیز ، تمام زونل ایس پیز ،ڈی ایس پیز سمیت دیگر پولیس افسران ،شہدائے پولیس کے اہلخانہ ،بچوں ،اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی،مہمان خصوصی نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ شہداکے اہلخانہ سے ملاقات کی ،انہوں نے شہداکے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے،تقریب میں اسلام آباد پولیس کے شہداکی ملک و قوم کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،اس موقع پر تقریب کے شرکاکو شہدائے پولیس پر فلمائی گئی ڈاکومنٹریز اور ویڈیوز بھی دکھائی گئی،مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے شہدانے ملک و قوم کی حفاظت کے لئے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنے جانیں پیش کیں،ان کی ملک و قوم کیلئے یہ قربانیاں ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھی جائیں گی اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ شہدا پولیس کے عظیم احسانات اور قربانیاں لازوال ہیں ،اسلام آباد پولیس کے 01انسپکٹر ،05سب انسپکٹرز ،11اے ایس آئیز،12 ہیڈکانسٹیبلزاور 33کانسٹیبلز نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے۔
تقریب

مزیدخبریں