اٹک (نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس لائینز اٹک میں 4 ا گست یوم شہداء پولیس نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ، اس سلسلے میں اٹک پولیس لائن میں یادگار شہداء پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان ، ایم این اے شیخ آفتاب احمد، شہیدکرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے فرزند جہانگیر خانزادہ کے علاوہ اٹک پولیس کے شہداء کی فیملیز، سول سوسائٹی ممبران، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نما ئندوں اور پولیس افسران نے حاضری دی اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، اس موقع پر پولیس کے دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی اور ان کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں بھی کی گئی، اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس ہر مشکل وقت میں شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے۔