گوجرخان،جی ٹی روڈ حالیہ بارشوں کے باعث بعض جگہ سے بہہ چکی

گوجرخان (نامہ نگار)سرور شہید کالج گوجرخان کے سامنے جی ٹی روڈ حالیہ بارشوں کے باعث بعض جگہ سے بہہ چکی ہے اور ناہموار ہوچکی ہے جس کے باعث جی ٹی روڈ پر چلنے والی ٹریفک کو ہر وقت حادثات کے خطرات منڈلا رہے ہیں شہر کی طرف سے آتے ہوئے سرور شہید کالج کے قریب جی ٹی روڈ کنارے سے بہہ چکی ہے جس کے باعث کوئی حادثہ رونما ہو سکتا ہے فوری طور پر محکمہ این ایچ اے موٹروے پولیس توجہ دے اور کوئی سائن بورڈ نصب کرے ۔تاکہ ہیوی ٹریفک کنارے سے نہ گزرے۔

ای پیپر دی نیشن