متحدہ اپوزیشن مر کزی انجمن تاجران کی کاوشیں رنگ لے آئیں 

Aug 05, 2024

مری (بیورورپورٹ) متحدہ مرکزی انجمن تاجران کے گرینڈ جرگہ کے ثمرات  مری کینٹ بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کینٹ بورڈ کے حکام اور نماندوں نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ کینٹ ایریا میں کسی قسم کا کوی بھی آپریشن نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی تاجر کو بے روزگار نہیں ہونے دیا جاے گا اور نہ ہی کسی کی املاک کو نقصان پہنچایا جاے گا اس فیصلہ  کے بعد کینٹ ایریا کے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گی اور انہوں نے سکھ کا سانس لیا جس پر تاجر برادری نے کینٹ بورڈ کے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوے متحدہ اپوزیشن مرکزی انجمن تاجران کے نماندوں کی کاوشوں کو سہرایا اور انکی کوششوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں