اسماعیل ہنیہ کی شہادت عالم اسلام کیلئے  بڑا سانحہ،سردار عاصم نواز

فتح جنگ(نامہ نگار)امت مسلمہ کے عظیم ہیرو ولیڈر اسماعیل ہنیہ کی شہادت عالم اسلام کے لیئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار  کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایکس سروس مین کے ضلعی صدر بریگیڈیر (ر)سردار عاصم نواز خان ایکس سروس مین کے تحصیل صدر ملک محمد افضل بدڑہ اور میجر(ر)امجد علی ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیاانھوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے دن رات ایک کرنے والا اور اسرائیلی بربریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہونے والا امت مسلمہ کا عظیم ہیرو اور لیڈر اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھوں درد کا اظہار کرتے ہیں بلاشبہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے،امت مسلمہ کو یکجا ہو کر اسرائیل کو اس حملے کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے عظیم لیڈر نے اسلام کی جنگ میں اور بیت المقدس کی آزادی کی جنگ میں اپنا سارا خاندان شہید کروا دیا اور آج خود بھی اس جنگ میں شہادت اپنے نام کی اسماعیل ہنیہ کے بچھرنے پر ان کے خاندان اور اہل فلسطین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں ان کی شہادت سے فلسطین کی تحریک آزادی ختم نہیں ہو گئی اس تحریک میں اسماعیل ہنیہ اور ان کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن